کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

اجلاس کی فوٹیج اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا

منگل 18 فروری 2020 16:53

کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء) اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ نئی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس 19 فروری بروز بدھ کوکراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔
یہ سال 2020 میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا۔

(جاری ہے)


اجلاس کے ایجنڈے میں شامل اہم نکات، مندرجہ ذیل ہیں:
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اجلاس میں شرکاء کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کار اورٹیم کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے
عروج ممتاز، ویمنز کرکٹ پر اپ ڈیٹ فراہم کریں گی
اجلاس میں حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے علاوہ پچز کے معیار سے متعلق اینڈی اٹکنسن کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا
اجلاس کی کاروائی سے متعلق تفصیلات 20 فروری کو جاری کی جائیں گی۔