مظفرگڑھ، سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی 6 مارچ تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور

منگل 18 فروری 2020 17:08

مظفرگڑھ، سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی 6 مارچ تک ضمانت قبل ..
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ ملک اویس احمد نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی 6 مارچ تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی اور پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے ہائی کورٹ ملتان بنچ سے حفاظتی ضمانت منظور اور رہائی کے بعد منگل کے روز فاضل عدالت سے عبوری ضمانت کے لئے رجوع کیا تھا۔