سابق سیکریٹری سپریم کورٹ بار کے گھر ڈکیتی کی انوکھی واردات

ڈاکوگھرکے ملازمین کو یرغمال بنا کر واش روم کی ٹوٹیاں اور گھاس کاٹنے کی مشین لے اڑے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 18 فروری 2020 17:06

سابق سیکریٹری سپریم کورٹ بار کے گھر ڈکیتی کی انوکھی واردات
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020ء) سپریم کورٹ کے سابق بارسیکریٹری  آفتاب باجوہ کے گھر ڈکیتی کی انوکھی واردات پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق سیکریٹری آفتاب باجوہ کے گھر انوکھی واردات پیش آئی ،ڈاکووٴں نے واش روم ٹوٹیاں اور گھاس کاٹنے والی مشینیں چوری کر لیں۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق سیکریٹری آفتاب باجوہ نے تھانہ فیصل ٹاوٴن میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا کہ ڈاکووٴں نے گن پوائنٹ پر ملازمین کو یرغمال بنا لیا، اور واش روم کی ٹونٹیاں اور گھا س کاٹنے والی مشین لے اڑے۔

دوسری جانب پولیس نے  ڈکیتی کی  درخواست  پر  مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاوٴن میں ایسی وارداتوں میں تیزی کے ساتھ  اضافہ  ہو رہا ہے  تاہم پولیس کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل ٹنڈوالہ یار میں تاریخی و روحانی درگاہ میں انوکھی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا ، نامعلوم چوروں نے شیشے توڑ کر قیمتی چیزیں چوری کی اور پھرو اپس چھوڑ کر چلے گئے پولیس نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹ لیکر تحقیقات شروع کر دی  ہے ، چوری  کی  جیسے نہ  کی درگاہ در محمد شیخ  المشاخ ھوتی میں نامعلوم چور درگاہ میں داخل ھو کر درگاہ میں موجود قدیمی قیمتی پتھر تسبیحات چوری کرکے لے جارہے  تھے کہ چوروں کو کیا سوجھی کی چوروں نے درگاہ سے چوری کئے گئے قیمتی قدیمی پتھر تسبیحات درگاہ احاطے میں  چھوڑ کر فرار  ھو گئے۔

تاہم اب انوکھی واردات سابق سیکریٹری سپریم کورٹ بار کے گھر میں پیش آئی جہاں ڈاکو واش روم کی ٹونٹیاں اتار  کر لے گئے۔