چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ جمعہ کو کراچی میں سماعت کرے گا

منگل 18 فروری 2020 17:31

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ جمعہ کو کراچی میں سماعت کرے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) سپریم کورٹ میں 21 فروری کو ہونے والی سماعت کے لیے کراچی میں غیر قانونی تجاوزات، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور دیگر معاملات سے متعلق چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام کو نوٹسز جاری کر دیے گئے، سپریم کورٹ نے 21 فروری کے لیے کازلسٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 21 فروری کو سماعت کرے گا، 3 رکنی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں، چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔