صوبہ پنجاب میں عوامی فلاح و بہبوداور تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

منگل 18 فروری 2020 17:40

صوبہ پنجاب میں عوامی فلاح و بہبوداور تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) پنجاب کے وزیر اطلاعات و کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کی کثیر الجہتی ترقیاتی پالیسی کے تحت صوبے میں عوامی فلاح و بہبوداور تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے تعاون سے حکومت کے فلاحی پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں کی موثر تشہیر یقینی بنائی جائے اور میڈیا کے ذریعے عوامی مسائل کو بھی متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے تاکہ اصلاح احوال کا عمل جاری رہے اور کارکردگی میں بہتری لا کر عوامی خدمت کے مطلوبہ مقاصد حاصل ہو سکیں۔

انہوں نے یہ بات محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن کے دورے کے موقع پر افسران اطلاعات کے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی حامد جاوید اعوان نے صوبائی وزیر اطلاعات کو کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے افسران اطلاعات نے شرکت کی ۔ فیاض الحسن چوہان نے محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور افسران اطلاعات اور عملے کو پیشہ ورانہ خدمات بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات و کالونیز نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں عوامی آگاہی کے لیے ذرائع ابلاغ کا تعاون ناگزیر ہے اور افسران اطلاعات میڈیا سے قریبی رابطے میں رہ کر عوام کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کریں۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ اطلاعات کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کارکردگی میں بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :