عوام کو مصنوعی مہنگائی کے عفریت سے نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘میاں اسلم اقبال

ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں نے عام آدمی کی مشکلات بڑھائی ہیں ،معاشرے کے یہ مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں سابق ادوارکی غلط معاشی ترجیحات کا غمیاز ہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتناپڑ رہا ہے،عوام کو اس صورت حال سے نکالیں گے ‘صوبائی وزیر

منگل 18 فروری 2020 17:46

عوام کو مصنوعی مہنگائی کے عفریت سے نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانٹیرنگ ،طلب ورسد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کردگی کا جائز لیا گیا ۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں نے عام آدمی کی مشکلات بڑھائی ہیں ۔

معاشرے کے یہ مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں اس لئے ان کے خلاف بھر پور ایکشن کیا جائے ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے ۔فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقرر نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے ۔

(جاری ہے)

مہنگائی مافیا کو عام آدمی کے مفادات سے کھیلنے نہیں دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور کمی لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔حکومت کی تمام تر توجہ محروم معیشت طبقات کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے ۔وفاقی حکومت کے اربوں روپے کے پیکیج سے بھی عوام کو بڑا ریلیف ملے گا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مارکیٹوں میں طلب کے مطابق دستیابی یقینی بنانے کے لئے موثر میکانزم بنایا ہے ۔

جس کے تحت مارکیٹوں میں طلب اور رسد پر نظر رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوارکی غلط معاشی ترجیحات کا غمیاز ہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتناپڑ رہا ہے ۔کرپٹ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسوں کی وجہ سے ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا ۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی درست معاشی سمت کے باعث ملک دیوالیہ ہونے سے بچا ہے ۔عوام کو مصنوعی مہنگائی کے عفریت سے نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گے ۔

متعلقہ عنوان :