نیب کا رانا ثنا اللہ کو (کل )پیش ہونے کا نوٹس

منگل 18 فروری 2020 17:46

نیب کا رانا ثنا اللہ کو (کل )پیش ہونے کا نوٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو کل ( بدھ)کے روز طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔ رانا ثنااللہ کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ سی2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفارمہ سے متعلق بھی وضاحت مانگی گئی ہے ۔ لیگی رہنمائوں سے جائیدادوں کو بنانے کے لیے آمدن کے ذرائع اور کاروبار شروع کرنے کے لئے وسائل بارے بھی استفسار کیا گیا ہے ۔رانا ثنا اللہ سے اثاثوں کی تعداد ، ان میں ہونے والے اضافے اور فیملی اراکین کو تحائف کی صورت میں دی گئی جائیدادوں بارے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔