سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگرکی عبوری ضمانت میں 7اپریل تک توسیع کردی

منگل 18 فروری 2020 18:22

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگرکی عبوری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگرکی عبوری ضمانت میں 7اپریل تک توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ نیب کے قوانین میں ترمیم پر تفصیلی جواب مانگا تھا آپ سے جسٹس س عمر سیال کا کہنا تھا کہ ڈِی جی صاحب نیب قوانین میں ترمیم کا یہ جواب بالکل بھی درست نہیں ہے،نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ 28 فروری کو نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے دوسرے کیس میں مکمل رپورٹ پیش کرینگے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب کراچی اور سکھر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں سات اپریل تک توسیع کردی ،ریفرنس میں شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان نامزد جن میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو اور کامران گل شامل ہیں،ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، جس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے،ملزمان پر دو ارب 27 کروڑ اور 9 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے