پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے ،وزیراعلیٰ سندھ

میں خود بھی کیماڑی جا چکا ہوں،سب ادارے مل کر جان لیں گے کہ زہریلی گیس کا واقعہ کیسے ہوا،مراد علی شاہ

منگل 18 فروری 2020 19:52

پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے ،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات ہونے چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی نیشنل سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے ،اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات ہونے چاہیں ،پاکستان میں 10 سال سے زائد عرصہ میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہوئی، کراچی نیشنل سٹیڈیم دنیا کا بڑا سٹیڈیم تھا یہاں کوئی سرگرمی نہیں ہوئی،کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہیں،پی ایس ایل کے لیے مدد مانگی گئی ہے ،ہم مدد ضرور کریں گے ۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس کے اخراج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود بھی کیماڑی جا چکا ہوں،سب ادارے مل کر جان لیں گے کہ واقعہ کیسے ہوا،سندھ حکومت نے متاثرین کی ہر قسم کی مدد کی ۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں عزیز میمن ایک سال سے آزادانہ صحافت کر رہے تھے،ان کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔