عوام کو معیاری اشیاء کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے، میاں اسلم اقبال

منگل 18 فروری 2020 20:24

عوام کو معیاری اشیاء کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے پوری ..
لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت منگل کو سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانٹیرنگ ،طلب ورسد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کردگی کا جائز لیا گیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے ۔

حکومت کی تمام تر توجہ محروم معیشت طبقات کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے ۔ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں نے عام آدمی کی مشکلات بڑھائی ہیں ۔ معاشرے کے یہ مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں اس لئے ان کیخلاف بھر پور ایکشن کیا جائے ۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی تیز کی جائے ۔

(جاری ہے)

فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں ۔

انہوںنے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے ۔ مہنگائی مافیا کو عام آدمی کے مفادات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور کمی لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حکومت کی تمام تر توجہ محروم معیشت طبقات کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے ۔

وفاقی حکومت کے اربوں روپے کے پیکیج سے بھی عوام کو بڑا ریلیف ملے گا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مارکیٹوں میں طلب کے مطابق دستیابی یقینی بنانے کیلئے موثر میکانزم بنایا ہے جس کے تحت مارکیٹوں میں طلب اور رسد پر نظر رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوارکی غلط معاشی ترجیحات کا غمیاز ہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتناپڑ رہا ہے ۔کرپٹ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا ۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی درست معاشی سمت کے باعث ملک دیوالیہ ہونے سے بچا ہے ۔عوام کو مصنوعی مہنگائی کی عفریت سے نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :