اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کرتار پور آمد،وفاقی وزیر مذہبی امور ،چیئرمین متروکہ وقف املا ک بورڈو دیگر نے استقبال کیا

پاکستان اقلیت نواز ملک ہے ،کرتار پور امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عملی مثال ہے، یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات قابل تعریف ہیں، انتونیوگوتریس

منگل 18 فروری 2020 19:22

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کرتار پور آمد،وفاقی وزیر مذہبی امور ..
لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا دورہ گورو دوارہ کرتار پور آمد کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنو رالحق قادری ،چیئرمین متروکہ وقف املا ک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد ،پردھان ستونت سنگھ ،ایم پی اے رامیش سنگھ اروڑا ،عمران گوندل و دیگر افسران نے انکا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے مہمان خصوصی کو گورودوارہ دربار صاحب و کرتار پور کوریڈور کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوںنے بتایا کہ کرتار پور راہداری کا مقصد سرحد پار سے سکھ برادری کو آسانی سے اپنے مذہبی مقام تک رسائی فراہم کرنا ہے جو پاکستان کے ذریعہ بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کرتار پور صاحب پراجیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقلیت نواز ملک ہے ،کرتار پور امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عملی مثال ہے ۔انہوںنے پاکستان میں اقلیتوں اور بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔