مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے مٹسوبشی کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

پورٹ قاسم پر زیر تعمیر نئے ایل این جی ٹرمینل پر پیشرفت سے آگاہ کیا

منگل 18 فروری 2020 20:39

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے مٹسوبشی کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے مٹسوبشی کارپوریشن کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کے مشیر کو پورٹ قاسم پر کمپنی کے زیر اہتمام زیر تعمیر نئے ایل این جی ٹرمینل پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم کے مشیر کو منصوبے پر کام کی رفتار اور ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ مشیر خزانہ نے کارپوریشن کی کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات سے اتفاق کیا کہ وزارت میری ٹائم امور، وزارت پٹرولیم اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مربوط رابطوں کے ذریعے ملک میں بیش قیمت سرمایہ کاری لانے کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔