ٹیکنو کرکٹ چیلنج کا کاروان، اسلام آباد کی میں اختام پزیر

ٹیکنو موبائل کی جانب سے پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ چیلنج کراچی اور لاہور میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ، اسلام آبا د پہنچ گیا

منگل 18 فروری 2020 18:31

ٹیکنو کرکٹ چیلنج کا کاروان، اسلام آباد کی میں اختام پزیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء) ٹیکنو موبائل کی جانب سے پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ چیلنج کراچی اور لاہور میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ، اسلام آبا د پہنچ گیا ۔ ٹیکنو کرکٹ چیلنج کا آخری مرحلہ اسلام آباد کی اقراء یونیورسٹی میں ہوا۔ جس میں مشہور باولر عمر گل نے شرکت کی۔ اور کرکٹ چیلنج میں سٹوڈنٹس کے ہمراہ خوب دلچسپی لی۔



ئٹیکنو موبائل کے جنرل مینجر کریک ما کا کہنا ہے کہ، ٹیکنو موبائل کرکٹ چیلنج کو صارفین اورکرکٹ کے مداحوں کے جانب سے خوب سراہا گیا۔ اورہم اپنے صارفین کے مثبت ردعمل سے بے حد خوش ہیں۔ اور ہمیشہ کی طرح کی آ گے بھی معیاری اور دلچسپ کیمپین متعارف کرانے کے لئے پر امید ہیں۔

پاکستان کے نامور باولنگ سٹاعمر گل جوکہ نوجوانوں میں بے حد مقبول بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹوڈنٹس میں کرکٹ کے جذبے کو ابھارا۔اور سٹوڈنٹس نے عمر گل کے ہمراہ کئی دلچسپ گیمز بھی کھیلی۔
ٹیکنو موبائل کی جانب سے کرکٹ چیلنج اور دوسری دلچسپ گیمز میں حصہ لینے اور جیتنے والے طلبہ میں شاندار تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
کرکٹ سٹار عمر گل کی جانب سے سٹوڈنٹس کی بھرپور شرکت اور کرکٹ کے لئے بڑھتے جذبے کو خوب سراہا گیا۔ اور عمر گل نے ٹیکنو موبائل کی اس کاوش کو بھی داددی۔ اورخراج تحسین پیش کیا۔