وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے جائزہ کیلئے اجلاس

ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو معقول اور مستحکم رکھنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز صوبوں کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات اٹھائیں،مشیر خزانہ کی ہدایت

منگل 18 فروری 2020 20:44

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اشیائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو معقول اور مستحکم رکھنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو صوبوں کے ساتھ مل کر تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات منگل کو یہاں وزارت خزانہ میں ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی صورتحال سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر کو گزشتہ سالوں کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی صورتحال، قیمتوں کے رجحانات اور بین الاقوامی مارکیٹ سے تقابل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو رکھنے اور رمضان سمیت آنے والے مہینوں میں قیمتوں کو پائیدار رکھنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو معقول سطح رکھنے اور قیمتوں میں استحکام کے لئے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پر بوجھ کو کم سے کم رکھنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :