پی ایس او کی جانب سے مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مستحکم مالی نتائج کا اعلان، بعد از ٹیکس منافع6.4ارب رہا

منگل 18 فروری 2020 20:55

پی ایس او کی جانب سے مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مستحکم مالی نتائج ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پی ایس او کی جانب سے مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مستحکم مالی نتائج کا اعلان، بعد از ٹیکس منافع6.4ارب رہا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی، پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس کراچی میں پی ایس او ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں مالی سال20 -19 20 کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

متعدد چیلنجز اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کے باوجود پی ایس او نے مارکیٹ شئیر اوروالیوم میں اضافہ پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی برتری کو برقرار رکھا۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں موگیس کے والیوم میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ انڈسٹری میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا ۔ اس حوالے سے پی ایس او کے مارکیٹ شئیر میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ایچ ایس ڈی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پی ایس او کے والیوم میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ اس کے مقابلے میں انڈسٹری کے والیوم میں 10.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ پی ایس او کے ایچ ایس ڈی مارکیٹ شیئر میںگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں7.6 فیصد اضافہ ہوا۔ وائٹ آئل میں، پی ایس او کے والیوم میں اضافے کی شرح 9.3 فیصد رہی جبکہ انڈسٹری کے والیوم میں 3.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پی ایس او کے وائٹ آئل مارکیٹ شیئر میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ اور بلیک آئل میں پی ایس او کے مارکیٹ شیئر میں گزشتہ سال کی اسی مدت مقابلے میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا ۔پی ایس او منفی معاشی اثرات کو کم کرنے میں کامیاب رہا اورانڈسٹری کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم تر کرنے کی کوشش کی۔ پی ایس او نے اپنی اسٹریٹجک ترجیحات پر اپنی توجہ کا تسلسل جارہی رکھتے ہوئے اور بہترین آپریشنل کارگردگی کے ذریعے 6.4 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا۔

یہ نتائج فور کورٹس میں بہتری، صارفین کے تجربہ کو بہتر بنانے اورصارفین کو توجہ کا مرکز بنانے کی حکمت عملی کے تحت کئے جانے والے اقدامات کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 31 دسمبر 2019 تک آئی پی پیز،جینکو، پی آئی اے اور ایس این جی پی ایل سے بقایاجات 306 ارب روپے تھے۔پی ایس او مینجمنٹ نے مستقل تعاون اور رہنمائی پر تمام ملازمین، اسٹیک ہولڈرز، بزنس پارٹنرز، بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران اور حکومت پاکستان خصوصا پٹرولیم ڈویژن اور وزارت توانائی کا شکریہ ادا کیا۔