بینک اسلامی کو 9 ویں سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈز 2020ء میں تین معتبر ایوارڈز سے نوازا گیا

منگل 18 فروری 2020 21:13

بینک اسلامی کو 9 ویں سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈز 2020ء میں تین معتبر ایوارڈز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) 114 سے زائد شہروں میں 330 سے زائد برانچوں کے ساتھ پاکستان کے اعلیٰ ترین تکنیکی طور پر ترقی یافتہ بینکوں میں سے ایک بینک اسلامی نے حال ہی میں منعقد ہونے والی 9 ویں سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈ 2020ء کی تقریب میں تین معتبر ایوارڈز جیت لئے۔ جن تین کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کئے گئے ان میں گرین/انوائرمنٹل اسٹیورڈ شپ، سسٹین ایبلٹی انی شی ایٹو اور سوشل امپیکٹ شامل ہیں۔

بینک اسلامی ماحول دوست طرز زندگی کا پرزور حامی ہے اور جب معاشرے کو کچھ دینے یا پائیدار مستقبل میں حصہ ڈالنے کی بات آتی ہے، تو وہ ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔ اپنے پختہ عزم پر قائم رہتے ہوئے بینک اسلامی کی ٹیم نے بائیو میٹرک، کارڈ لیس ٹیکنالوجی ’’ون ٹچ بینکنگ‘‘ جو صارفین کو مفت، چیک لیس (پیپر لیس) لین دین کی سہولت فراہم کرتی ہے، کے تعارف سمیت ’’شیئر ٹو کیئر‘‘ جس کے تحت بینک اسلامی کی ٹیم نے ایدھی ہومز کے بچوں کے ساتھ ایک دن گذارا، سنگاپور کے لئے طلباء کو بین الاقوامی سکالر شپس کی فراہمی اور اپنی 50 فیصد سے زائد برانچوں کو سولر ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے جیسے اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

ان مسلسل کاوشوں نے 9 ویں سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈ 2020ء جیسے قابل قدر پلیٹ فارم میں ادارے کو شناخت اور اعزاز دینے کے قابل بنایا۔ بینک اسلامی کی متحرک ٹیم آنے والے سالوں میں اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع بروئے کار لا رہی ہے۔