اسٹوم فائبر ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل 5 کے لئے پشاور زلمی کا آفیشل براڈ بینڈ پارٹنر بن گیا

منگل 18 فروری 2020 21:13

اسٹوم فائبر ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل 5 کے لئے پشاور زلمی کا آفیشل براڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان کے معروف فائبر ٹو دی ہوم (FTTH) براڈ بینڈ سروس فراہم کنندہ StormFiber نے پاکستان سپر لیگ کی انتہائی پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک پشاور زلمی کے ساتھ متوقع کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیزن 5 کا آفیشل پارٹنر بننے کیلئے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب StormFiber نے زلمی یا #YelloStorm کے ساتھ ہاتھ ملایا کیونکہ ٹیم کو وسیع پیمانے پر مقبول مقامی کرکٹ لیگ میں بلایا جانا پسند کیا جاتا ہے۔

جس طرح براڈ بینڈ سروس پروائیڈر نے پاکستان کے مختلف حصوں میں ہوم بیسڈ انٹرنیٹ اور ٹی وی خدمات میں اضافہ کیا، اسی طرح پشاور زلمی جو پانچ سالہ پرانی لیگ کی ایک بار چیمپئن اور دو مرتبہ رنر اپ ٹیم ہے، کے ساتھ اس نے اپنی وابستگی کو جاری رکھا اور یہ کئی پہلوئوں سے پی ایس ایل کے عوامی تجربہ کو بڑھائے گی۔

(جاری ہے)

StormFiber کے ذریعہ تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات اس سیزن میں دلچسپ میچوں کی لائیو اسٹریمنگ کے لئے بہترین جوڑ ہے۔

بفرنگ کی پریشانی اور لو ڈیفینیشن ویونگ بالآخر ماضی کی چیزیں بن چکی ہیں۔ StormFiber کے منیجنگ ڈائریکٹر فواد یوسف لہر نے کہا کہ ہم پاکستانی کرکٹ کے سپر فین کے طور پر پی ایس ایل 5 کے لئے پشاور زلمی کے ساتھ ہاتھ ملانے پر انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہم یہاں YellowStorm کو ایک زبردست قوت بنانے کے لئے موجود ہیں جبکہ اسی وقت ہم پاکستانی عوام کو لیگ کے حقیقی جوش و جذبے سے لطف اندوز کرنے کیلئے تیز ترین انٹرنیٹ خدمات کے ذریعے مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری طویل عرصہ تک آگے بڑھے گی اور ہماری خواہش ہے کہ پشاور زلمی PSL 5 کی چیمپئن کے طور پر ابھرے۔ لیکن جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ پاکستان اور اس کے کھیلوں کے شائقین کے لئے فتح ثابت ہوگا جو ہمارے خیال میں حقیقی چیمپئن ہیں۔ پشاور زلمی کے سی سی او نوشیروان آفندی نے کہا کہ مسلسل دوسرے سال اپنے آفیشل براڈ بینڈ پارٹنر کے طور پر StormFiber کے ساتھ شراکت داری پر ہم خوش ہیں۔

اس سے ہمیں یہ دیکھ کر بہت اطمینان اور خوشی ملتی ہے کہ پی ایس ایل کس طرح ایک قومی رجحان بن گیا ہے۔ اس سے بھی زیادہ #YellowStorm کو عوام کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے جس نے ہمیں پی ایس ایل میں مقابلہ کرنے والے سب سے بڑے برانڈز میں شامل ہونے میں مدد فراہم کی۔ ہمیشہ کی طرح ہم متوقع لیگ کیلئے پرعزم ہیں جس کا پاکستانی قوم شدت سے انتظار کر رہی ہے۔

ہمارا آفیشل براڈ پارٹنر اس تمام جذبے کو پوری قوم کے سامنے منتقل کرنے کے لئے موجود ہے۔ پاکستانی عوام کو اعلیٰ براڈ بینڈ اور ٹی وی خدمات کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ StormFiber نے 100 فیصد فائبر آپٹک نیٹ ورک کی تعمیر میں بھاری سرمایہ کاری کی جو ملک کے شہریوں کو قابل اعتماد اور تیز ترین انٹرنیٹ خدمات فراہم کرتا ہے۔ ایسے افراد جنہوں نے تاحال تیز رفتار انٹرنیٹ سپیڈ کا تجربہ حاصل نہیں کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ وہ PSL 5 کے تجربہ کو قابل قدر بنانے کے لئے StormFiber پر منتقل ہوں۔ اعلیٰ درجہ بندی کی حامل پی ایس ایل ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرنے والی کمپنی سے قوم کو ایسے کھیلوں کی توقع رکھنی چاہئے جو بغیر کسی رکاوٹ اور تیزی سے سٹریم ہو رہے ہوں۔