ڈپٹی کمشنر جہلم کا اراضی ریکارڈ سنٹر اور سبزی و فروٹ کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 فروری 2020 19:08

ڈپٹی کمشنر جہلم کا اراضی ریکارڈ سنٹر اور سبزی و فروٹ کا دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزئشن کے بعد اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز پر کام نبٹانے کے ساتھ ساتھ عوام کو سہولیات فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل جہلم میں موجود اراضی ریکارڈ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے مقاصد سے سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ تمام اے آر سیز کی آن لائین مونیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمرہ سے کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وہاں موجود سائلین سے بات چیت کی اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر انہوں نے افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ سبزی و فروٹ کے نرخوں میں کمی آئی ہے ، عوامی سہولت کے پیش نظر منڈی میں انتظامیہ کی زیر نگرانی میرٹ پر بولی کروائی جاتی ہے۔ڈی سی جہلم۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمدنے الصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔

ضلعی افسران نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔ڈی سی اوراے سی نے اس موقع پر ، پیاز، ٹماٹر، آلو، سیب، کیلا اور دیگر پھلوں سبزیو ں کی قیمتوں میں آنے والی نمایاں کمی کرنے کی ہدایت دی۔ سبزی و پھل منڈی جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر نے خودسبزیوں سمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی اور بولی میں شریک تاجروں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ جائز منافع کی حوصلہ افزائی اور ناجائز منافع خوری کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :