فرسٹ فورمل ایجوکیشن اور تعلیم سب کے لئے دو نئے پروگرامز کے تحت جہلم میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے کار ساز ثابت ہوں گے،ڈی سی جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 فروری 2020 19:11

فرسٹ فورمل ایجوکیشن اور تعلیم سب کے لئے دو نئے پروگرامز کے تحت جہلم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) فرسٹ فورمل ایجوکیشن اور تعلیم سب کے لئے دو نئے پروگرامز کے تحت جہلم میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے کار ساز ثابت ہوں گے ۔ڈی سی جہلم سیف انور۔کوئی بھی ملک 100 فیصد خواندگی کی شرح کو یقینی بنائے بغیر ترقی کی مکمل منازل نہیں طے کر سکتا۔حکومت پنجاب نے شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کیلئے لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کا محکمہ کام کر رہا ہے ۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو بھی تعلیمی سہولتیں دیں گے ،۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ لٹریسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نے کہاکہ ضلع جہلم تعلیم کے حوالے سے صوبہ پنجاب میں نمایاں حثیت رکھتا ہے اور اس ضلع میں خواندگی کی شرح 79 فیصد ہے اور آیندہ سالوں میں ضلع جہلم میں 100فیصد خواندگی کی شرح کو یقینی بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے زیر انتظام قائم تعلیمی مراکز میں پڑھنے والے بچے کسی بھی تعلیمی ادارے سے کم با صلاحیت نہیں ہیں مگر انہیں مناسب ٹریننگ اور تربیت کی ضرورت ہے تاکہ ان کے اندر موجود پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے ۔ فرسٹ فورمل ایجوکیشن اور تعلیم سب کے لئے دو نئے پروگرامز کے تحت جہلم میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے کار ساز ثابت ہوں گے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی میمونہ انجم اور دیگر افسران موجود تھے ۔