پاکستان جمہوری لیگ کا ’’کالا باغ ڈیم بنائو ملک بچائو ‘‘مہم شروع کر نے کا اعلان

منگل 18 فروری 2020 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) پاکستان جمہوری لیگ نے ’’کالا باغ ڈیم بنائو ملک بچائو ‘‘مہم شروع کر نے کا اعلان کردیا 'وکلا 'بزنس کیمونٹی 'طلبا 'تاجروں اور سول سوسائٹی کو بھی مہم میں بھر شر کت کی دعوت دیدی 'چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی کالاباغ ڈیم کے تعمیر کے لیے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ پاکستان جمہوری لیگ کے چیئر مین رانا زمان سعید نے سیکرٹری اطلاعات زاہد حمید گوندل کے ہمراہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور پانی کے بحران کے حل اور مستقبل میں پاکستان کو کسی بڑے حادثے سے بچانے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کل نہیں آج ہی شروع کر نا ہوگی اوراس میں کوئی شک نہیں کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے اور جو لوگ کالا باغ ڈیم پرسیاست کر رہے ہیں وہ عوام دشمن نہیں قوم اور تاریخ انکو کبھی معاف نہیں کر یں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ کے اندراور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی مہم کا حصہ بن جائے اور جو لوگ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کر رہے ہیں وہ اصل میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہے ہم ایسے لوگوں کا ہر محاذ پر مقابلہ اور گھیرائو کر یں گے اور ایسے عوام دشمن لوگوں کو ملک وقوم کے سامنے بے نقاب کر یں گے میں چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کر تاہوں کہ خدا کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے معاملے پر فوری ازخود نوٹس لیں اور حکومت کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا جائے ۔