عوام اور پولیس میں رابطے بڑھا کر دوریاں ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،رانا عمر فاروق

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 فروری 2020 19:16

عوام اور پولیس میں رابطے بڑھا کر دوریاں ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع جہلم کی عوام کو امن فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جسے انشاء اللہ ہم پورا کرینگے جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک کی ہدایات پر عمل کرکے قانون اور میرٹ پر لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائینگے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے آج پولیس لائن جہلم میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ضلع میں جمعہ کچہریوں کے ساتھ ساتھ کھلی کچہریوں کو جاری رکھا جائیگا جبکہ ضلع کے تمام تھانوں اور چوکی کے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج ہر آنیوالے سائل کے ساتھ ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آ کر ان کی داد رسی کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرے دروازے ہر سائل کے لیے کھلے ہیں اور ہر سائل کو قانون اور میرٹ پر انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع سے پولیس کرپشن کا معاملہ ترجیح بنیادوں پر ختم کردیا جائیگا اور تمام پولیس افسران اور اہلکار آپ کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہونگے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے جو عوامی مفاد میں اور محکمہ کی بہتری کے لیے پالیسیاں بنائی تھیں ان پر عمل کیا جائیگا جبکہ عوام اور پولیس میں رابطے بڑھا کر دوریاں ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جسے انشاء اللہ پورا کیا جائیگا۔

انہوں نے آج تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں تمام آنیوالے سول ،فوجی حکام کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے ججز اور نامور روحانی بابا عرفان الحق کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جس طرح انہوں نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ پولیس اور عوام میں پائی جانیوالی دوریاں اور نفرت کو ختم کرکے ہم نے ایک ہو کر اس ضلع سے برائی کا خاتمہ کرنا ہے جس سے ناصرف جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہو گی بلکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا اس کو ہم پورا کرکے اپنی مشن کو کامیاب بنائینگے۔

متعلقہ عنوان :