Live Updates

حکومت کی طبعی موت ہوچکی، اب ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، پرویز رشید

ڈیتھ سرٹیفکیٹ اس دن ملے گا جس دن اتحادی سمجھیں گے کہ یہ بدبو ہمیں بھی بیمار کردے گی، پھر ایسے بھاگیں گے جیسے کرونا وائرس سے لوگ بھاگتے ہیں۔ مرکزی رہنماء ن لیگ سینیٹر پرویز رشید کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 فروری 2020 19:31

حکومت کی طبعی موت ہوچکی، اب ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، پرویز رشید
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 18فروری 2020ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی طبعی موت ہوچکی، اب ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اس دن ملے گا جس دن اتحادی سمجھیں گے کہ یہ بدبوہمیں بھی بیمار کردے گی، پھرایسے بھاگیں گے جیسے کرونا وائرس سے لوگ بھاگتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی ساری سیاست آج بھی نوازشریف کے گرد گھوم رہی ہے، نوازشریف سے شکایت کیا ہے؟ کہ نوازشریف اور مریم نواز خاموش کیوں ہیں؟بھئی اگر نواز خاموش ہیں تو پھر سیاست ان کے گرد کیوں گھوم رہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست خاموش نہیں ہے۔

نوازشریف کی سیاست بول رہی ہے۔ آرمی ایکٹ ترمیم کیلئے ووٹ کیوں نہیں دیا، اس بات کا میں صرف پارٹی کو جواب دہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست اس وقت کروٹیں بدل رہی ہے۔میں نے جو کچھ کیا ہے یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے، اس کی میں ساری ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان جاچکے ہیں، کیونکہ اب پی ٹی آئی کا پرچم لے کر کسی گلی محلے سے گزرنا ممکن نہیں ہے۔

اس پر آوازیں کسی جاتی ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کی طبعی موت ہوچکی ہے، اب ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونا ہے۔ڈیتھ سرٹیفکیٹ اس دن ملے گا جس دن اتحادی جو حکومت کا سہارا بنے ہوئے ہیں ، جب اتحادی سمجھیں گے کہ اس میں ایسی بدبو آنی شروع ہوگئی ہے،کہ یہ ہمیں بھی بیمار کردے گی، جیسے کرونا وائرس سے لوگ بھاگتے ہیں ایسے ہی اتحادی بھی بھاگیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جلد پاکستان آکر ایک ایسی تحریک چلائیں گے، جس سے حکومت کو گھر جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جا رہا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہی رہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات