اشرف غنی بمقابلہ عبداللہ عبداللہ، افغان صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا

نتائج کے اعلان کے بعد افغانستان کی موجودہ حکومت کا سیٹ اپ برقرار رہے گا، موجودہ صدر نے 90 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کی

muhammad ali محمد علی منگل 18 فروری 2020 19:52

اشرف غنی بمقابلہ عبداللہ عبداللہ، افغان صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج ..
کابل (اردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 18فروری 2020ء) اشرف غنی بمقابلہ عبداللہ عبداللہ، افغان صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا، نتائج کے اعلان کے بعد افغانستان کی موجودہ حکومت کا سیٹ اپ برقرار رہے گا، موجودہ صدر نے 9 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں گزشتہ برس ستمر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی پھر سے اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اشرف غنی نے 9 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے انتخابات میں فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ ان کے مدمقابل افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے 7 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹ اور گلبدین حکمت یار نے 7 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ بتایا گیا ہے کہ انتخابات میں ٹرن آوٹ کافی کم کر رہا تھا اور افغانستان کے رجسٹرڈ 96 لاکھ ووٹروں میں سے صرف 25 فیصد نے ہی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی عہدے پر برقرار رہیں گے، جبکہ چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ انتخابات میں شکست کے بعد اپنے عہدے سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔