ماہرہ خان سے مل کر خوشی ہوئی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

مجھے بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مل کر بیحد خوشی ہوئی، ماہرہ خان کا جواب

بدھ 19 فروری 2020 00:07

ماہرہ خان سے مل کر خوشی ہوئی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اپنی ٹوئٹ میں انتونیو گوتریس نے لکھا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوچکے ہیں، اس دوران مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے ملاقات کرکے بھی بیحد خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ماہرہ خان سمیت پورے پاکستان کا غیر معمولی تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب ماہرہ خان نے بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے جواب میں لکھا کہ انہیں بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مل کر بیحد خوشی ہوئی۔اس وقت ماہرہ خان نے کہا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک ایسے ملک میں پیدا ہوئیں جو گزشتہ 40 سال سے دنیا بھر کے مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے۔ماہرہ خان کو خیر سگالی سفیر تعینات کرنے کی تقریب اسلام میں منعقد ہوئی تھی جس میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ کمنشر آپریشن نے انہیں ڈگری دی تھی۔