مریم نواز نے پارٹی کے ایک کارکن کے بارے میں شک وشبہات کا اظہار کیا

نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ مجھے خاموش کروانے میں خاندان کے ایک شخص کا کردار ہے: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 18 فروری 2020 20:40

مریم نواز نے پارٹی کے ایک کارکن کے بارے میں شک وشبہات کا اظہار کیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020) : ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے مریم نواز نے کچھ روز قبل پنجاب کے سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی۔ سابق وزیرقانون پنجاب نے مریم نواز سے انکی خاموشی کی وجہ پوچھی جس پرانکا کا کہنا تھا کہ مجھے خاموش کروانے میں خاندان کے ایک شخص کا کردار ہے، وہ اسے حکمت عملی کہتے ہیں لیکن میں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو رانا ثناءاللہ پر اعتبار ہے کیونکہ وہ اس شبے کا اظہار کرتے تھے کہ انھیں گرفتار کرلیا جائیگا اور حراست میں آنے کے بعد انھوں نے پارٹی کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں کی۔
یاد رہے کہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر مریم نواز کو باہر بھیجا جاتا ہے تو یہ خاموش نہیں بیٹھیں گی۔

(جاری ہے)

اںھوں نے کہاتھا کہ بیرون ملک جا کر غیر ملکی لابی کو ہمارے سلامتی اور انصاف جیسے اداروں کے خلاف سرگرم کرینگی۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز اس وقت بہت زیادہ پریشان ہیں۔ اںھوں نے بتایاتھا کہ اس وقت وہ اپنے ملازموں پر اپنا سارا غصہ نکال رہی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے جس مقصد کے لیے چپ کروایا گیا وہ پورا نہیں ہو سکا، مجھے اس لیے خاموش کروایا گیا تھا کہ جلد ہی لندن بھیجا جائیگا اور اسکی گارنٹی شہباز شریف نے دی تھی، اگر مجھے جلد ہی باہر نہ بلایا گیا تو میں اپنی خاموشی کو توڑ دونگی۔

عارف حمید بھٹی نے بتایاتھا کہ جب یہ خبر سابق وزیراعظم نواز شریف کو دی گئی تو انکا کہنا تھا کہ وہ فکر نہ کریں انھیں جلد ہی لندن بلوا لیا جائیگا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر کا انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ خاموشی اب صرف چند دن کی مہمان ہے۔ مریم نواز کی جانب سے میں آپ کو بتا دوں کہ مستقبل میں وہ مستقل طور پاکستانی سیاست میں حصہ لینا چاہتی ہیں اور موجود حالات کے پیش نظر ان کا طرزسیاست پہلے سے مختلف ہو گا۔ زبیر عمر نے مزید کہا تھا کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں لیکن انہیں ضمانت ملنے کے باوجود صرف شک کی بنیاد پر روکا ہوا ہے۔