بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی بھی پاکستان موٹر وے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

کتنی اچھی سڑک ہے، اسکو دیکھ کہ ایسے لگتا ہے کہ اگلے چار سالوں میں پاکستان بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا: بھارتی کھلاڑی کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 18 فروری 2020 21:35

بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی بھی پاکستان موٹر وے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020) : بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی بھی پاکستان موٹر وے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ورلڈکپ کھیلنے آئی بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی خوبصورتی اور اسکے حسن کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔ ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی موٹروے کا سفر کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی کا پاکستان کی شہراہ کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کتنی اچھی سڑک ہے، اسکو دیکھ کہ ایسے لگتا ہے کہ اگلے چار سالوں میں پاکستان بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس ویڈیو کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بہت سے افراد نے بہت زیادہ پسند کیا۔
دوسری جانب معروف بھارتی اداکار اور گلوکارگپی گریوال کچھ عرصہ قبل پاکستان آئے تھے ۔

(جاری ہے)

۔پاکستان کے بارے میں انڈپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے گپی گریوال نے بتایاتھا کہ انہیں پاکستان کیسا لگا۔ بات کرتے ہوئے بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان جا کر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں کینیڈا آگیا ہوں۔پنے آبائی گاؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تھوڑا پسماندہ علاقہ تھا، لیکن جب میں لاہور اور اسلام آباد گیا، وہاں کی سڑکیں اور ماحول دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔

بھارتی گلوکار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جیسا پاکستان کے بارے میں لوگوں کو بتایا جاتا ہے، پاکستان ویسا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے بارے میں جیسا بتایا گیا تھا، ویسا بالکل نہیں ہے، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ موٹروے کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت میں آج تک ایسی سڑکیں نہیں دیکھیں جہاں کسی قسم کا کوئی ر ش نہیں ہے۔

گپی گریوال نے اپنے پاکستان دورے میں اپنے ساتھی فنکاروں سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ان کی خوب مہمان نوازی کی گئی۔ پاکستان سے جانے کے بعد مختلف انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اداکار اور گلوکار نے پاکستان کی تعریف ہی کی ہے۔ اس انٹرویو میں بھی ان کا یہی کہنا تھا کہ پاکستان کی سڑکیں اور شہر دیکھ کر یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے میں کینیڈا میں گھوم رہا ہوں۔