پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری

اس وقت وطن عزیز میں 75 فیصد افراد موبائل فونز استعمال کررہے ہیں: عالمی ادارے کی وضاحت

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 18 فروری 2020 22:48

پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020) : پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری اس وقت وطن عزیز میں 75 فیصد افراد موبائل فونز استعمال کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے ڈیٹا پورٹل نے دنیا کےتمام مالک کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں شہریوں کو ملنے والی انٹرنیٹ کی سہولت اور موبائل استعمال کے حوالے سے سال 2020 اعداد و شمار کی وضاحت کی گئی ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کواستعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 7 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد سے بھی زائد ہے۔ کہا گیا ہے کہ سال 2019 میں 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانی انٹرنیٹ سروسزکا استعمال کررہے تھے، اس سال جنوری میں اس میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کُل آبادی میں سے 17 فیصد افراد انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔

ڈیٹا پورٹل نے کہا کہ موجودہ سال جنوری تک پاکستان بھر میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ تک ہو گئی ہے۔ وسری طرف پاکستان بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 75 فیصد اضافے کے بعد 16 کروڑ 49 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جو پچھلے سال 96اکھ تھی۔ مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کُل آبادی میں سے 75 فیصد شہری موبائل فونز کا استعمال کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پہلے نمبر پر فیس بک، دوسرے پر یوٹیوب اور پھر واٹس ایپ استعمال کیا جاتا ہے، یومیہ اربوں صارفین ان ایپس کا استعمال کررہے ہیں۔ پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جہاں موبائل فونز کو کاروباری استعمال میں لایا جاتا ہے وہیں یہ طالب علموں کے لیے بھی بہت زیادہ مفید ہے جو کہ اپنی معلومات اور دستاویزات بھی ایک دوسرے تک پہنچاتے ہیں۔