مریم نواز گرفتاری کے ڈر سے خاموش ہیں،انہوں نے دو ٹویٹس کیے تو حکومت گرفتار کر لے گی، محمد زبیر

منگل 18 فروری 2020 23:25

مریم نواز گرفتاری کے ڈر سے خاموش ہیں،انہوں نے دو ٹویٹس کیے تو حکومت ..
ؑاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طویل خاموشی کی وجہ سامنے آگئی ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز گرفتاری کے ڈر سے خاموش ہیں،انہوں نے دو ٹویٹس کیے تو حکومت گرفتار کر لے گی۔منگل کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد زبیرنے کہا ہے کہ اگر مریم نواز نے 2 ٹویٹ کیے تو عمران خان کی حکومت انہیں گرفتار کر لے گی۔

(جاری ہے)

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی جلسے جلوس کیے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی حکمت عملی کے تحت خاموش ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف شاہد خاقان عباسی سمیت جو افراد بھے بولے تھے انہیں گرفتار کر لیا تھا تھا۔ ہم حکومت کو مریم نواز کے بغیر ہی گرا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ احتجاجی مارچ شروع ہونے والی تحریک فیصلہ کن ہو گی۔ حکومت گئی یا نہ گئی لڑکھڑا ضرور جائے گی۔