سعودی بحری بیڑے میں ایک اور دیو ہیکل آئل ٹینکر شامل

بدھ 19 فروری 2020 00:15

سعودی بحری بیڑے میں ایک اور دیو ہیکل آئل ٹینکر شامل
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سعودی جہاز رانی کے بیڑے میں ایک اور دیو ہیکل آئل ٹینکر کا اضافہ کر دیا گیا۔ سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق سعودی جہاز رانی کے بیڑے میں ایک اور دیو ہیکل آئل ٹینکر ’درة ‘کا اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دیو ہیکل ٹینکر کے اضافے سے سعودی عرب کو عالمی سطح پرتیل کی ترسیل میں کافی سہولت ہوگی۔ اس سے قبل دیوہیکل آئل ٹینکر’رمثان‘ کوسعودی جہاز رانی کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ سعودی عرب نے یہ آئل ٹینکر جنوبی کوریا کی کمپنی سے حاصل کیا تھا۔ اسے دنیا بھر میں چوتھا بڑا آئل ٹینکر مانا جاتا ہے۔