وفاقی دارلحکومت میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 31 پلازے اور کثیرالمنزلہ عمارتیں سیل

بدھ 19 فروری 2020 00:45

وفاقی دارلحکومت میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 31 پلازے اور کثیرالمنزلہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے میگا آپریشن کرتے ہوئے 31 پلازے اور کثیرالمنزلہ عمارتیں سیل کر دیں۔ سی ڈی اے کے حکام کے مطابق مشترکہ ٹیموں نی بنی گالہ، بارہ کہو، ایچ تیرہ، سوہاں گارڈن اور دیگر علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 31 پلازے و کثیرالمنزلہ عمارتیں سیل کردیں۔

(جاری ہے)

بنی گالہ چوک سے کورنگ نالہ چوک تک اور بارہ کہو میں 6 پلازے جبکہ ایچ 13 میں 7پلازے و کثیرالمنزلہ عمارتیں سیل کی گئی ہیں۔ سوہاں گارڈن مین ڈبل روڈ پر 8 پلازے اور کثیرالمنزلہ عمارات سیل کی گئی ہیں۔ ای 16، ای 17 اور ڈی18 میں آپریشن کے دوران 10 پلازے سیل کیئے گئے۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ عمارات مالکان کی طرف سے سی ڈی اے بائی لاز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، خلاف ورزی پرعمارات مالکان کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :