انتونیو گوتریس کے ریمارکس پاکستان کے لئے بڑی سفارتی کامیابی ہے ، زرتاج گل

بدھ 19 فروری 2020 00:50

انتونیو گوتریس کے ریمارکس پاکستان کے لئے بڑی سفارتی کامیابی ہے ، زرتاج ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور افغان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے لئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے ریمارکس پاکستان کے لئے بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل اور ترک صدر کا دورہ پاکستان بڑی خوش آئند بات ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر آجائے گا ۔انہوں نے کراچی کے علاقہ کیماڑی میں14 افراد کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔