کویت کی پارلیمنٹ میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی
عام معافی سے متعلق بل پر رائے شماری کا اعلان کیا گیا تو اس کے بعد ارکان آپس میں گُتھم گُتھا ہو گئے
محمد عرفان بدھ 19 فروری 2020 10:30
(جاری ہے)
اس موقعے پر بعض ارکان میں پہلی زبانی تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں ہاتھا پائی تک نوبت آگئی۔منگل کے روز مجلس امہ کے اجلاس کے دوران عام معافی سے متعلق پیش کردہ ایک بل پر رائے شماری کا اعلان کیا گیا تو بعض ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ تاہم بعد ازاں یہ بل 42 ارکان کی اکثریت سے منظور ہوگیا۔چار ارکان محمد المطیر، خلیل ابل، خالد العتیبی اور صلاح خورشید کے درمیان تصادم کے بعد اسپیکر مرزوق الغانم نے پونے گھنٹے کے لیے اجلاس برخواست کردیا۔ان تمام ارکان نے بعد ازاں رائے شماری کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ پر دھاوے، العبدلی سیل، عبدالحمید دشتی اور رائے عامہ کیسز میں عوام معافی کی مخالفت کی۔قبل ازیں پارلیمنٹ نے تبدیلی کے قانون، قرضہ حسنہ اور دیگر تجاویز پر پیش کیے گئے منظور کر لیے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کویتی پارلیمنٹ میں ہونے والی بد مزگی کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ارکان کو ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کویتی پارلیمنٹ میں اختلاف اور ارکان میں دھینگا مشتی اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.