رانا ثناءاللہ کو نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے طلب کرلیا

غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات کے سلسلہ میں نون لیگی راہنما کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 فروری 2020 11:53

رانا ثناءاللہ کو نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے طلب کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2020ء) غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات،راہنما مسلم لیگ نون رانا ثناءاللہ کوآج نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات کے لئے نیب لاہور نے مسلم لیگ نون اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کوآج طلب کررکھا ہے.

رانا ثنااللہ کو فیملی ارکان کی جائیدادوں کی تفصیلات لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نیب نے جمع کروائے گئے اثاثہ جات پر فارما سے متعلق بھی وضاحت طلب کی ہے.

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے سابق وزیرقانون سے کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری اورتحائف کے ذرائع آمدن کیا تھے ؟ اس کی وضاحت دیں رانا ثناءاللہ کےخلاف منشیات کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناءاللہ کی تمام درخواستیں مسترد کردیں تھی.

عدالت نے رانا ثناءاللہ کو فردجرم کی کارروائی کے لیے 7مارچ کو طلب کیا تھا واضح رہے کہ 24 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیر قانون کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا. علاوہ ازیں عدالت نے10،10 لاکھ روپے مالیت کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد لیگی رہنما کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا.

یاد رہے کہ یکم جولائی کو مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حراست میں لیا تھا اے این ایف کے مطابق فیصل آباد کے قریب ایک خفیہ کارروائی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کی گئی تھی. نیب کی جانب سے سابق وزیرقانون سے کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری اورتحائف کے ذرائع آمدن کیا تھے ؟ اس کی وضاحت دیں رانا ثناءاللہ کےخلاف منشیات کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناءاللہ کی تمام درخواستیں مسترد کردیں تھی.