امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 19 فروری 2020 12:09

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث سرمایہ کاروں کی قیمتی دھات کی خریداری میں دلچسپی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.3 فیصد بڑھ کر 1601 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1603.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1 فیصد بڑھ کر 1595.97 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1599.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1586.93 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1590 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :