پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 93 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 19 فروری 2020 12:21

پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 93 کروڑ 16 لاکھ روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 93 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواںسال ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 10 کروڑ، سنٹر فار ایکسیلینس سی پیک کے لئے 5 کروڑ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے لئے 39 کروڑ 43 لاکھ، رورل ایریا کے لئے 6 کروڑ، جاوید اسفر کمپیوٹر سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :