پاورٹی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 8 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 19 فروری 2020 12:21

پاورٹی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 8 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں پاورٹی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواںسال ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سنٹر فار رورل اکانومی کے لئے 3 کروڑ 60 لاکھ، سنٹر فار سوشل انٹرپرینیور شپ کے قیام کے لئے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔