پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی شیراکبر خان

بدھ 19 فروری 2020 12:21

پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ڈی آئی جی شیر اکبر خان کا دورہ چارسدہ‘ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ پولیو ٹیموں پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کی‘ ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان نے چارسدہ کادورہ کرکے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامو رسیکورٹی اہلکاروں کو حصوصی ہدایات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی شیر اکبر خان نے سیکورٹی کی بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پانچ روزہ جاری انسداد پولیو مہم کیلئے پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے 2ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر واضح کیا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ یہ قومی کاز کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مختلف بی ایچ یوز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر موجود محکمہ صحت کے حکام سے سیکورٹی کے حوالے سے ضروری معلومات حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :