ڈیل کا کمپیوٹر اینڈ نیٹ ورک ٹیکنالوجی یونٹ 2.08 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان

بدھ 19 فروری 2020 13:18

ڈیل کا کمپیوٹر اینڈ نیٹ ورک ٹیکنالوجی یونٹ 2.08 ارب ڈالر میں فروخت کرنے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) امریکی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل نے اپنا کمپیوٹر اینڈ نیٹ ورک ٹیکنالوجی یونٹ آرایس اے 2.08 ارب ڈالر کے عوض ہموطن سیمفونی ٹیکنالوجی گروپ کی زیر قیادت کنسورشیم کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ یونٹ کمپیوٹر سسٹم کو محفوظ رکھنے کی خاصیتکا حامل، سودا اس سال کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیل کی جانب سے جس کنسورشیم کو آر ایس اے یونٹ فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اس میں ٹیچرز پنشن پلان بورڈ اور پرائیویٹ ایکویٹی کمپنی ایلپ انویسٹمنٹ پارٹنرز شامل ہیں۔