بھارت کے بڑے شہر رعد 2 میزائل کے نشانہ پر

حملے کے لئے پاکستان کو ایف 16 بھیجنے کی ضرورت نہیں رہی ، دہلی اور بھارت کے بڑے شہروں کو میزائل سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 19 فروری 2020 12:49

بھارت کے بڑے شہر رعد 2 میزائل کے نشانہ پر
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 فروری 2020ء) سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ کروز رعد2 میزائل بھارت کے بڑے بڑے شہر وں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ رعد 2 میزائل کو واہگہ باڈر پر رکھا جائے تو یہ دہلی تک نشانہ بنا سکتا ہے۔ جبکہ کراچی سے یہ میزائل بھارت کے بڑے تجارتی شہروں کو نشانے پر رکھے گا۔

صابر شاکر کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کو F-16 بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکے کروزمیزائل ان شہروں کو نشانہ بنانے کے لئے کافی ہونگے۔پاکستان کے سائنسدانوں نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ کروز رعد 2میزائل بھارت کیلئے فروری کا تحفہ ہے۔ مودی اگر پاکستان پر حملہ کرکے 11 دن میں قبضہ کرنا چاہتا ہے تو اپنی خواہش کرکے دیکھ لے ۔

(جاری ہے)

 
واضح رہےگزشتہ روز پاک فوج نے پاکستان کار عد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔

آئی ایس پی آر (انٹر سروس پبلک ریلیشن ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے پاکستان کار عد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ پاکستان فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے کروز میزائل ر عددوئم بنانے میں کامیاب ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ میزائل 600 کلومیٹر تک زمین اور سمندر پر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔رعد2 میزائل نظام رہنمائی اور نیویکگیشن کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل نظام اہداف کی جانچ کرنے کے ساتھ ساتھ پوری مہارت کیسا تھ ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ کروز عدر 2میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر پاکستان عارف علوی ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سائنسدانوں اور انجینئر ز کو مبارکباد پیش کی گئی ۔