مینوئل اسلحہ لائسنس کمپوٹرائزکروانے کی آخری تاریخ میں31مئی تک توسیع

بدھ 19 فروری 2020 13:29

مینوئل اسلحہ لائسنس کمپوٹرائزکروانے کی آخری تاریخ میں31مئی تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) صوبہ پنجاب میںمینوئل اسلحہ لائسنس کمپوٹرائزڈ کروانے کاآخری تاریخ میں31مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ مینوئل اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کروانے کے خواہشمند افراد قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر دفاتر سے مقررہ مدت تک رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز مکمل چھان بین اور تصدیق کے بعد کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مقررہ تاریخ تک اسلحہ لائسنس کمپوٹرائزنہ کروانے کی صورت میں محکمہ کی جانب سے مینوئل لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :