پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 بہاولنگر میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری

بدھ 19 فروری 2020 13:32

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 بہاولنگر میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 بہاولنگر میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے، اس حلقہ میں پولنگ 15 اپریل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشن کی جانب سے بدھ کو جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی2 سی4 مارچ تک جبکہ جانچ پڑتال9 مارچ کو ہوگی ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 12 مارچ جبکہ ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پرفیصلے 16 مارچ کو ہوں گے۔

امیدواروں کی نظر ثانی فہرست17 مارچ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 18 مارچ مقررکی گئی ہے۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 19 مارچ کو الاٹ کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کاشف محمود کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔