علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 3.283 ملین روپے مالیت کے پراجیکٹ ’’وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام‘‘ پر عملدرآمد کرے گی

بدھ 19 فروری 2020 13:32

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 3.283 ملین روپے مالیت کے پراجیکٹ ’’وزیر اعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 3.283 ملین روپے مالیت کے پراجیکٹ ’’وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام‘‘ پر عملدرآمد کرے گی۔ ڈین فیکلٹی آف سائنس،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس کے مطابق تربیتی پروگرام کو چلانے کے حوالے سے یونیورسٹی اور نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے مابین معاہدے پر دستخطوں کی تقریب جلد ہوگی، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 50غیر ہنر مند افراد کو سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت دی جائے گی۔

تربیت کا اہتمام اوپن یونیورسٹی کرے گی جبکہ مالی اخراجات نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے سپرد ہوگی، اس پروگرام میں پورے ملک سے مرد و خواتین اپلائی کرسکیں گے۔ اوپن یونیورسٹی نوجوانوں کو جاب کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پہلے سے ہی مختلف سکل ڈیولپمنٹ پروگرامز کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہے تاکہ نئی نسل ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن کے مطابق 10سکل بیسڈ پروگرامز متعارف کئے ہیں جن میں موٹر ویلڈنگ ،ْ پلمبرنگ ،ْ الیکٹریشن ،ْ سٹیل فکسر ،ْ سول سروئیر ،ْ ڈرافٹسمین ،ْ ریفریجریٹر اینڈ ائیرکنڈیشنر میکینک ،ْ کمپیوٹر ہارڈوئیر اینڈ سافٹ وئیر میکینک شامل ہیں۔ اِن تمام کورسسز کا دورانیہ 16ہفتی)ایک سمسٹر(پر مشتمل ہے اور یہ کورسسز صرف اسلام آباد ،ْ راولپنڈی ،ْ کہوٹہ ،ْ ہری پور ،ْ بورے والا اور راولاکوٹ میں پیش کئے جاتے ہیں۔