ہارون آباد‘سول ڈیفنس کی دبنگ کارروائی‘ کھلی گیس فرو خت کر نے والے گرفتار

بدھ 19 فروری 2020 13:45

ہارون آباد‘سول ڈیفنس کی دبنگ کارروائی‘ کھلی گیس فرو خت کر نے والے ..
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) سول ڈیفنس کی دبنگ کارروائی‘ کھلی گیس فرو خت کر نے والے گرفتار تفصیلات کے ڈی سی بہاولنگر کی ہدایت پر ڈسرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عزیرصاحب کی زیر نگرانی چیف انسٹریکٹرارشد حمید سندھو نے کاروائی کرتے ہوئے مدنی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے دو گیس ڈیلروں غیر قانونی گیس ری فلینگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیاسول ڈیفنس آفسران نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گیس ڈیلرز بند سلنڈر فرو خت کریں کھلی گیس ہر گز نہ فرو خت کریں ورنہ فوری طور پر کاروائی کی جائے اس موقع پر سول ڈیفنس اہلکار عظمت مدنی،اللہ دتہ،زاہد حسین انجم ،محمد اقبال سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :