تھانہ گولڑہ کی کارروائی ،گھروں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والا 5 رکنی خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار

بدھ 19 فروری 2020 13:51

تھانہ گولڑہ کی کارروائی ،گھروں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر وارداتیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) تھانہ گولڑہ نے کارروائی کے دور ان گھروں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والا 5 رکنی خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ و ایمونیشن اور واردات کے دوران چھیننے ہوئے زیورات و نقدی برآمد کرلی گئی ،گروہ میں ملزمان سلیم احمد, نزیراحمد، محمد اشرف اور ملزمات حلیمہ زاکر، عظمی بی بی شامل ہیں،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

کارروائی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گولڑہ شبیر احمد تنولی معہ ٹیم نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی آپریشنز نے گولڑہ کی کارکردگی کو سراہا پوری ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :