سپیس ایکس کا 4سیاحوں کو مدار میں بھیجنے کا اعلان

بدھ 19 فروری 2020 13:54

سپیس ایکس کا 4سیاحوں کو مدار میں بھیجنے کا اعلان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) 12 سال کے وقفہ کے بعد امریکی ایرو سپیس مینوفیکچرکمپنی اسپیس ایکس نے 2022 میں 4 سیاحوں کو مدار میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس پر 100 ملین ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

سپیس ایڈونچرزکے چیئرمین نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سپیس سٹیشن سے مدار میں سیاحوں کو بھیجنے کے لئے 62 ملین ڈالر کا فیلکن راکٹ لانچ کیا جائے گا۔جس میں سیاحوں کے لئے ایک نیا ڈریگن کیپسول تیارکیا جائے گا جس پر مجموعی طورپر 100ملین ڈالرکے اخراجات آئیں گے اور اسی حساب سے ہی ٹکٹ کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :