ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کامیاب دوروں سے پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بدھ 19 فروری 2020 14:13

ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کامیاب دوروں سے پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کامیاب دوروں سے پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے کامیاب رودہ پاکستان کے انعقاد پر دفتر خارجہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کامیاب دوروں کے انعقاد پر دفتر خارجہ کے حکام کو مبارکباد دی۔ تقریب میں سیکٹری خارجہ سہیل محمود اور پارلیمانی سیکٹری عندلیب عباس نے شرکت کی۔۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کانفرنس کا کامیاب انعقاد اہم سنگ میل ہے۔ دونوں دوروں کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ 4 دہائیوں پر مشتمل افغان مہاجرین کی میزبانی پاک افغان بھائی چارے کا عملی ثبوت ہے۔