پی آئی اے کا جہاز گم نہیں ہوا ،بلکہ فروخت کیا گیا ہے، قومی ایئر لائن کا عدالت عظمیٰ میں جواب

بدھ 19 فروری 2020 14:17

پی آئی اے کا جہاز گم نہیں ہوا ،بلکہ فروخت کیا گیا ہے، قومی ایئر لائن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سپریم کورٹ میں قومی ایئر لائن کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا جہاز گم نہیں ہوا ،بلکہ فروخت کیا گیا ہے۔بدھ کو پی آئی اے طیارہ گمشدگی کے معاملہ پر قومی ایئر لائن کی جانب سے عدالت عظمی میں جواب جمع کروایا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ طیارہ اپنی عمر 2016 میں پوری کر چکا تھا،سول ایوی ایشن کی اجازت سے جہاز گراونڈ ہونے کیلئے جرمنی بھیجا گیا،جہاز کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بھی استعمال کیا گیا،شوٹنگ کی مد میں قومی ایئر لائن کو 2 لاکھ دس ہزار یورو ملے۔

جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا جہاز ایک لاکھ تین ہزار،جبکہ اس کے دو انجن تیرہ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے۔پی آئی کی جانب سے عدالت عظمی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے چارج سنبھالا تو نیب اور ایف آئی اے طیارہ گمشدگی کی تحقیقات کر رہے تھے، پی آئی اے انتظامیہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔عدالت میں ایئر مارشل ارشد ملک کا پاکستان ایئرفورس سے جاری این او سی بھی جمع کرا یا گیا ہے۔