Live Updates

ذخیرہ اندوزی میں ملوث افرادکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

وزیر اعظم کے خصوصی مشیربرائے امور نوجواناں عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 19 فروری 2020 14:36

ذخیرہ اندوزی میں ملوث افرادکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اشیاء خوردونوش مہنگی ہونے پر حکومتی کوتاہی کو تسلیم کر کہ جو روایت ڈالی ہے اس کی مثال ماضی میں کسی کی بھی حکومت کی جانب سے نہیں ملتی ہے۔نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش مہنگی ہونے پر حکومتی کوتاہی کو تسلیم کرنے پر میں اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا باعث سابق حکومتوں کی طرف سے معاشی بد انتظامی اور ہمیں ورثے میں ملنے والی روبہ زوال معیشیت تھی جس کو درست سمت میں گامزن کرنے میں ڈیرھ سال کا عرصہ لگ گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں لیے گئے قرضوںکی وجہ ملکی معشیت بری طرح متاثر ہوئی اور ڈالر 160 کے قریب پہنچ گیا ۔پٹرول، بجلی ، گیس، کی قیمتوں میں بھی ایسی وجہ سے اضافہ ہوا جس کا سارا بوجھ براہ راست عوام پر پڑا ۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ میںقوم کویقین دلاتا ہوںکہ حتمی پورٹ آنے کے بعد جو لوگ بھی کوتاہی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے گئے اُن تمام افراد خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گئی، اُن کے نام بھی سامنے لائے جائیں گے اور اُن سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروشی کی تحقیقات کے بعد اس کے ذمہ دار ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات