سینیٹر رحمان ملک کا مسئلہ کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان

اسکرپٹ کا 50 فیصد حصہ لکھا گیا ہے جو میں خود لکھ رہا ہوں،رہنما پیپلز پارٹی

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 19 فروری 2020 14:34

سینیٹر رحمان ملک کا مسئلہ کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19فروری2020ء) پاکستان کے سابق وزیرداخلہ اور رہنما پاکستا ن پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ایک فلم بنائیں گے۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ بڑے پردے پر اس مسئلے کو اجاگر کر کے دنیا کو اس کی حقیقت کے بارے میں بتائیں گے۔ بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ میں خود لکھ رہا ہوں جو کہ 50 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

میرا مقصد عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر اور وہاں کے لوگوں پر ہونے والے ظلم کے بارے میں بتانا ہے۔فلم کی کاسٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔لیکن اس کا مقصد ہمارے سامنے واضح ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسندی کی حد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

6 مہینوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو نافز کیا گیا جس کے بعد لوگوں کا وہاں زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بار بار عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک اس مسئلے کا حل نہیں نکلا۔اسی مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سینیٹر رحمان ملک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ایک فلم بنائیں گے جس کا مقصد لوگوں کو اس مسئلے کے بارے میں بتانا ہو گا۔دوسرے طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اعلا ن کیا ہے کہ وہ وادی چنار کے باسیوں پر زندگی مزید تنگ کرنے کے لئے وہاں پانچ سو روبوٹس تعینات کریں گے جن کا مقصد وہاں کے لوگوں کی زندگیوں کو برباد کرنا ہو گا۔

بھارت نے کشمیریوں پر ہر قسم کی تنگی کر دی ہے، انہیں کھانے پینے اور زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات سے مرحوم کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہاں لوگوں کے لئے زندگی گزارنا نا ممکن سا ہوتا جا رہا ہے۔ اسی دوران رہنما پاکستا ن پیپلز پارٹی رحمان ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ایک فلم بنائیں گے۔