ْصوبائی وزیرصحت نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹلزکے نیوبلاک کاسنگ بنیادرکھ دیا

گرلزہاسٹل کا نیوبلاک چھ منزلوں پرمشتمل ہوگا، نیوبلاک میں مزیدایک سواکتیس طالبات کورہائش کی سہولت میسرآئے گی

بدھ 19 فروری 2020 14:57

ْصوبائی وزیرصحت نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹلزکے نیوبلاک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹلزکے نیوبلاک کاسنگ بنیادرکھ دیا۔ اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، رجسٹرارمنیزہ قیوم، پروفیسرنورین اکمل، پرووائس چانسلرپروفیسرشیریں خاور، صدراولڈفاطمہ جناح گریجوایٹ ایسوسی ایشن مسرت سہیل، ڈاکٹرمالکہ رانا، شاہین روحی کے علاوہ فیکلٹی ممبران اورطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت، وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اورطالبات نے منصوبہ کی تکمیل اورکامیابی کیلئے دعائیں مانگیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کے سنگ بنیادکی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کاسنگ بنیادرکھتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کی تعمیرپرچھبیس کروڑروپے کی لاگت آئے گی جس سے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک میں مزیدایک سواکتیس طالبات کورہائش کی سہولت میسرآئے گی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ طالبات کی سہولت کیلئے یہاں اوورہیڈبرج بھی تعمیرکیاجارہاہے۔ گنگارام ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اگلے دوسال میں مکمل ہوجائے گا۔ لاہورکے باہرسے آنے والے بچوں کورہائش کے مسائل کاسامناہوتاہے۔ وزیرصحت پنجاب نے مزیدکہاکہ گرلزہاسٹل کا نیوبلاک چھ منزلوں پرمشتمل ہوگا۔ یونیورسٹی میں سوئمنگ پول اورجمنیزیم بھی بنائے جارہے ہیں۔

طالبات سے ہمیشہ اچھے رزلٹس کی توقع رہتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پورے پنجاب میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے۔وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان خان نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے سے ہی ایک ہزارسے زائدطالبات کورہائش کی سہولت حاصل ہے۔پروفیسرعامرزمان خان نے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کے سنگ بنیادپرصوبائی وزیرصحت کی آمدپران کا شکریہ اداکیا۔